راجرفیڈررنے پھر ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
میری آئندہ برس میلبورن میں واپسی یقینی نہیں ہے،راجر فیڈرر
ISLAMABAD:
راجرفیڈرر نے ایک بار پھر کیریئر ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے 35 سالہ سوئس پلیئر کو 18ویں گرینڈ سلم ٹرافی کیلیے پانچ برس انتظار کرنا پڑا۔
میڈیا سے گفتگو میں راجر فیڈرر نے کہا کہ میری آئندہ برس میلبورن میں واپسی یقینی نہیں ہے، انھوں نے راڈ ایرینا میں شائقین سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مجھے آئندہ برس بھی دیکھنا چاہیں گے لیکن اگر ایسانہیں ہوا تو میرے لیے یہ برس ہی بڑا شاندار ہوگا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں :ٹینس رینکنگ؛ راجرفیڈررکی ٹاپ 10 میں واپسی
بعدازاں میڈیا کانفرنس میں بھی انھوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی میرے اندر بہت ٹینس باقی ہے لیکن آئندہ برس اگر میں انجرڈ ہوگیا تو شاید یہاں نہ کھیل سکوں،کوئی نہیں جانتا کہ آگے کیا ہوگا۔