کراچی سے رینجرز کے نام پر بھتا لینے والا گروہ گرفتار ترجمان رینجرز
3 رکنی گروہ کے ملزمان خود کو حساس اداروں کا افسر بھی ظاہر کراتے تھے، ترجمان
رینجرز نے کورنگی سے جعلسازی میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا جورینجرزکانام استعمال کرکے بھتا خوری کرتے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کورنگی نمبر4 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزمان میں عطاءالرحمان، ذیشان گل عرف کیپٹن اورعمیرعرف کرنل شامل ہیں جب کہ محمدعطاء رینجرزاور حساس اداروں کانام استعمال کرکے خود کو افسر متعارف کراتا تھا اور ذیشان گل، عطاءالرحمان کے معاون اورسہولتکارکی حیثیت سے کام کرتا تھا، عمیرخود کو کرنل کے طور پر متعارف کراتا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان رینجرز کے نام پر بھتا وصول کرتے تھے، ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔