پنجاب بزنس کمیونٹی کا بجلی گیس لوڈشیڈنگ پر احتجاج

صوبے کے تمام چیمبرز کااجلاس، ملک بھر میں بجلی گیس کی یکساں سپلائی کا مطالبہ

صرف پنجاب کو بجلی اور گیس کی قلت کا نشانہ نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے حالات بہت خراب ہورہے ہیں، شرکا فوٹو : فائل

پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں بجلی اور گیس کی یکساں سپلائی یقینی بنائے۔

لاہور چیمبر میں ہنگامی اجلاس کے موقع پر شرکا نے صوبے میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف پنجاب کو بجلی اور گیس کی قلت کا نشانہ نہ بنایا جائے کیونکہ اس سے حالات بہت خراب ہورہے ہیں۔




شرکا نے وزیراعلیٰ پنجاب پر بھی زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر اپنی سربراہی میں کاروباری برادری کے وفد کے ہمراہ صدر یا وزیراعظم سے ملاقات کرکے پنجاب کے ساتھ بجلی و گیس کی سپلائی کے سلسلے میں امتیازی سلوک پر احتجاج کریں۔
Load Next Story