بھارت میں گائے کا کٹا سر ملنے پر فسادات شروع کئی افراد گرفتار
ریاست گجرات میں مشتعل ہندوؤں نے متعدد دکانیں تباہ کردیں،پولیس پرپتھراؤ
بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہوگئے۔
مشتعل ہندوانتہا پسندوں نے کئی دکانوں کو تباہ کردیا، پولیس نے کئی افراد کوحراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ واقعہ گجرات کے شہرسورت کے نواحی علاقے گودودارامیں پیش آیا جہاں ایک سڑک سے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد انتہا پسند ہندو مشتعل ہوگئے۔
انتہا پسند ہندوؤں نے کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی جبکہ کاروباری مراکز بھی بند کرادیے اور پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے حالات پرقابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا۔
دوسری جانب حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پا کر علاقے میں گشت بڑھادیا گیا ہے۔