جنوبی افریقہ کیخلاف کیویز نے 45 رنز پر گھٹنے ٹیک دیے
فلینڈرکی7 رنز دے کر 5 وکٹیں، پروٹیز کے 252 پر 3 پلیئرز آئوٹ، پیٹرسن کی سنچری
لاہور:
کیپ ٹائون ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کیخلاف کیویز نے45 رنز پر گھٹنے ٹیک دیے، یہ تاریخ میں اس کا تیسرا کمترین مجموعہ ہے۔
ورنون فلینڈر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے محض7رنز دیکر5 وکٹیں اپنے نام کیں، پروٹیز نے جوابی اننگز میں 3 وکٹ پر 252 بناکر207کی سبقت حاصل کرلی،الویرو پیٹرسن 103پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیپ ٹائون ٹیسٹ کا آغاز دھماکہ خیز رہا، کیوی ٹیم کے لیے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔
فاسٹ بولر ورنون فلینڈر نے مہمان ٹیم پراننگز کے دوسرے ہی اوور میں دھاوا بولتے ہوئے مارٹن گپٹل(1) کو ڈی ویلیئرز کا کیچ بنوادیا، اس کے بعد انھوں نے اگلے تین اوورز میں کپتان برینڈن میک کولم(7)، ڈین برونلی (صفر) اور کین ولیمسن (13) کو اپنا شکار بنایا، مہمان ٹیم ابتدائی 10 اوورز میں 27رنز پر ٹاپ آرڈر کھو بیٹھی، مورکل نے 14رنز دیکر3 جبکہ ڈیل اسٹین نے 2 وکٹیں لیں۔
ڈینئیل فلائن 28 گیندوں کا سامنا کرکے آئوٹ ہونے والے آخری پلیئر بنے، انھوں نے محض8رنز بنائے، پروٹیز نے جوابی اننگز میں الویرو پیٹرسن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 3وکٹ پر 252 رنز بناکر 207 رنز کی سبقت لے لی،پیٹرسن 103 پر ناٹ آئوٹ ہیں، ہاشم آملا66، جیک کیلس60 اور کپتان اسمتھ ایک رن بناکر میدان بدر ہوئے،ڈی ویلیئرز 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔