تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی آسٹریلیا ہسی کو الوداعی تحفہ دینے کا خواہاں
4 پیسرز کھیلیں گے، انجریز کے سبب سری لنکا کیلیے پلیئنگ الیون کا انتخاب دشوار
آسٹریلیا سری لنکا کو تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے مائیک ہسی کو الوداعی تحفہ دینا چاہتا ہے، سینئر بیٹسمین نے سڈنی ٹیسٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے۔
کینگروز اس میچ میں چار فاسٹ بولرز پیٹرسڈل، جیکس برڈ، مچل اسٹارک اور مچل جونسن کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ہیمسٹرنگ انجری سے دوچار کپتان مائیکل کلارک نے ایک بارپھر خود کو فٹ قرار دے دیا، وہ پنڈلی کی تکلیف کے باعث باہر ہونے والے شین واٹسن کی جگہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ 12 ویں کھلاڑی آل رائونڈر گلین میکسویل اضافی فاسٹ بولر کھلائے جانے کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا پائے۔ کلارک کا کہنا ہے کہ جب کوئی پہلے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردے تو پھر وہ ٹیسٹ کافی اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔
ہم سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ مکمل کرکے مائیک ہسی کو شایان شان انداز میں الوداع کہنا چاہتے ہیں، بہت سے کھلاڑی مسٹرکرکٹ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کافی جذباتی ہورہے ہیں۔دریں اثنا میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لیا، کپتان مہیلا جے وردنے کیلیے موزوں پلیئنگ الیون کا انتخاب ہی مشکل ہوگیا، اس وقت چار کھلاڑی مختلف تکالیف سے دوچار ہیں، کمارسنگاکارا ہاتھ کی انجری کے باعث ٹور سے ہی باہر ہوچکے، ان کی جگہ دنیش چندیمل کھیلیں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین پرسنا جے وردنے اور فاسٹ بولر نوان کولا سیکرا بھی پوری طرح فٹ نہیں۔
ان کی شرکت کے حوالے سے بھی شکوک ظاہر کیے جارہے ہیں،فاسٹ بولر شمندا ایرنگا نے ٹریننگ سیشن کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے خود کو ہی انجرڈ کرڈالا، ٹانگ میں تکلیف کے باعث وہ لنگڑاتے ہوئے گرائونڈ سے باہر گئے۔ سری لنکا کو ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست ہوچکی، دوسرے ٹیسٹ میں تو صرف ڈھائی دنوں میں ہی آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 201 رنز سے ہرا دیا تھا۔
جے وردنے اتنی مشکل صورتحال میں کینگروز کو کلین سوئپ سے باز رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس میچ میں کامیابی کیلیے تمام پلیئرز کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔