پریمیئر فٹبال لیگ کے آر ایل نے کے ای ایس سی کو 30 سے شکست دے دی
اسٹرائیکر محمد عابد خان نے2 گول بالترتیب 55 اور 86 ویں منٹ میں گول کیے۔
پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں کے آر ایل نے کے ای ایس سی کو3-0 سے شکست دے دی۔
کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں اسٹرائیکر محمد عابد خان نے2 گول بالترتیب 55 اور 86 ویں منٹ میں گول کیے، کلیم اللہ نے 82 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا، ناکام سائیڈکے ڈیفینڈر اورنگزیب کو میچ کے10 ویں اور کے آر ایل کے مڈ فیلڈر بلاول الرحمٰن کو 28 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔
بہترین اسکورر محمد عابد خان اور بیسٹ کھلاڑی کلیم اللہ قرار پائے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ چمن میں ووہیب ایف سی لاہور کی ٹیم نہ پہنچ پائی یوں مسلم ایف سی کو واک اوور مل گیا۔ جمعرات کو افغان ایف سی اور پی ایم سی ایف سی فیصل آباد کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول گرائونڈ چمن میں ہوگا، بلوچ ایف سی اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں نوشکی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔