پاکستان میں نیب نے کرپشن کوسب سے زیادہ فروغ دیا ترجمان تحریک انصاف

حسین اور حسن 1993 سے ان فلیٹ میں رہ رہے ہیں تو کیا قطریوں نےاپارٹمنٹس شریف خاندان کیلیےخریدےہیں ، فواد چوہدری

سپریم کورٹ میں سلمان اکرم راجا دیومالا کی کہانیوں جیسے دلائل  دے رہے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی : فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو علم ہے کہ پاکستان میں کرپشن کا کھیل کیسے کھیلا گیا اور نیب نے اس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسین اور حسن نواز 1993 سے لندن فلیٹ میں رہ رہے ہیں انہوں نے 13 سال کا کرایہ ادا نہیں کیا اور اگر وہ اپارٹمنٹ شریف خاندان کے نہیں تھے تو 8 ملین ڈالرز کیوں دیئے گئے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سلمان اکرم راجا دیومالائی کہانیوں جیسے دلائل دے رہے ہیں، ہر چیز کی بینک ٹرانزیکشن ہوئی مگر 12 ملین درہم کی نہیں منی ٹریل غائب ہے، اس کی جگہ قطری خط ون اورقطری خط ٹو آگیا، سوال یہ ہے کہ قطریوں نے اپارٹمنٹس نواز شریف کی فیملی کے لیے خریدے یا یہ فلیٹس بے نامی تھے، قطری شہزادے کو ہمارے سامنے سونے کے انڈے دینے والی مرغی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگرین ترین کے جہاز میں بیٹھ بیٹھ کرعمران خان پاگل ہوگئے ہیں

فواد چوپدری کا کہنا تھا کہ حدیبیہ اور قاضی فیملی اکاونٹ پر سماعت ہوئی، مقدمے میں نیب کے حکام کو طلب کیا گیا اور جب مقدمات میں دیکھا گیا تو اس میں نیب بے بس نظر آیا ، نیب اور اسحاق ڈار نے مل کر کسی کے خلاف اپیل نہیں ہونے دی، پوری دنیا کو علم ہے کہ یہاں کسی طرح کرپشن کا کھیل کھیلا گیا اور نیب نے ملک میں جتنا کرپشن کو فروغ دیا شاید ہی کسی اور ادارے نے دیا ہو۔

Load Next Story