سپریم کورٹ میں وزیراعظم نے نہیں عمران خان نے استثنیٰ مانگا ہے مریم اورنگزیب
عمران خان سمجھتے ہیں ان کے لئے قانون الگ اور دوسروں کے لئے اور ہے، وزیرمملکت
وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے قانون الگ اور دوسروں کے لئے الگ ہے سپریم کورٹ میں وزیراعظم نے نہیں بلکہ عمران خان نے استثنیٰ مانگا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے مرحوم والد سمیت اپنی 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں، انہوں نے عدالت کے اختیار سماعت کو کبھی چیلنج نہیں کیا اور استثنیٰ کے باوجود استثنیٰ نہیں مانگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارا کام ہے کہ قوم کو سچ بتائیں اور عمران خان کے جھوٹوں کا جواب دیں۔ عمران خان اب اپنا مذاق بنانا چھوڑ دیں اورتسلیم کریں کہ آپ نےعدالت سےاستثنیٰ مانگا ہے، عمران خان سمجھتے ہیں ان کے لئے قانون االگ اور، دوسروں کے لئے قانون اور ہے، وہ اپنی بے نامی جائیداد کا جواب کیوں نہیں دیتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان پاگل ہوگئے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کااستثنیٰ ہونے کے باوجود اپنے اختیار کا استعمال نہیں کیا، جو الزامات لگائے گئے ان کا ثبوت کہاں ہے، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے دوسروں پر الزام نہ لگائے، عمران خان نے کالا دھن سفید کرایا، مجھے کیوں چیلنج نہیں کرتے وہ دوائیوں کے پیسے جوئے میں ہارنے کا اعتراف کیوں نہیں کرتے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں نیب نے کرپشن کو سب سے زیادہ فروغ دیا
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان میاں شریف کی بات کریں تو ان کے والد کی بات نہ ہو۔ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ ان کے والد کو کیوں نکالا تو ان کوغصہ آگیا، عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں یا پھر برداشت کریں، اپنے الفاظ اور زبان کو سنبھال کر بات کرنی ہوگی۔