ایرون فنچ آسٹریلوی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر
کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں قیادت سونپی گئی ہے
KIEV:
ایرون فنچ کو سری لنکا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں قیادت سونپی گئی ہے۔ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان بدھ کو ہو گا جس میں کئی نئے چہرے سامنے آئیں گے کیونکہ اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، گلین میسکویل، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ اور مچل مارش بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور سری لنکا کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مارٹن گپٹل انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ سے آؤٹ ہو گئے

ٹوئنٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 17 فروری کو میلبورن، دوسرا میچ 19 فروری کو سیمنڈز اسٹیڈیم ساؤتھ گیلونگ جب کہ تیسرا میچ 22 فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے ایک دن بعد آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پونا میں پہلا ٹیسٹ شیڈول ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول پر ڈیوڈ وارنر سمیت کئی پلیئرز خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔