ڈوپنگ قواعدکی خلاف ورزیآندرے رسل پرایک سال کی پابندی
آندرے رسل 2015 میں تین مواقع پر ڈوپنگ ٹیسٹ کیلیے ملکی حکام کو دستیاب نہیں ہوسکے تھے۔
ڈوپنگ قواعدکی خلاف ورزی پرآندرے رسل پر ایک سال کی پابندی عائد ہوگئی ہے اور وہ پی ایس ایل سے باہرہوگئے ہیں۔
ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر ایک برس کی پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد وہ 9 فروری سے شیڈول پاکستان سپر لیگ سمیت کسی بھی عالمی مقابلے میں شرکت نہیں کرپائیں گے، ان پر پابندی کا نفاذ آج سے ہوگیا، رسل کے وکیل پیٹرک فوسٹر نے اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کی تصدیق کردی، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپیل کا حق بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ابھی پاکستان میں کھیلنے کوتیار نہیں
واضح رہے کہ آندرے رسل 2015 میں تین مواقع پر ڈوپنگ ٹیسٹ کیلیے ملکی حکام کو دستیاب نہیں ہوسکے تھے، جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ان کیخلاف گزشتہ برس مارچ میں یہ الزام عائد کیا تھا، حکام کا اصرار تھا کہ وہ یکم جنوری، یکم جولائی اور 25 جولائی 2015 کو ڈوپنگ ٹیسٹ کیلیے نہیں مل سکے تھے۔