فیڈرر نے آسٹریلین اوپن فائنل میں لیگل چیٹنگ کا الزام مسترد کردیا
ٹانگ میں دردتھا اورضرورت کے تحت قانون کے مطابق وقفہ لیا ہمیں ان قوانین کو غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے،فیڈرر
سوئس ٹینس اسٹارراجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں لیگل چیٹنگ کا الزام مسترد کر دیا ہے۔
فیصلہ کن معرکے میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو4-6، 6-3، 1-6، 6-3 اور 3-6 سے مات دیتے ہوئے 18 واں گرینڈ سلم اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ مصلحتاً نہیں بلکہ ٹانگ میں شدید درد کی وجہ سے لیا تھا۔ فیڈرر بہت کم میڈیکل ٹائم آؤٹ لیتے ہیں لیکن سیمی فائنل میں ہم وطن اسٹین لیس واورنیکا کے ٹائم آؤٹ لینے کے بعد انہوں نے بھی وقفہ لیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :راجرفیڈرر نے کیریئر کا 18واں گرینڈ سلم جیت لیا
سوئس ماسٹر نے کمنٹیٹر کی جانب سے میڈیکل ٹائم آؤٹ کو لیگل چیٹنگ قرار دینے کے معاملہ پر کہا کہ میری ٹانگ میں شدید درد تھا، میں نے ضرورت کے تحت قانون کے مطابق وقفہ لیا، ہمیں ان قوانین کو غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی سسٹم کو برا کہنا چاہیے، اس حوالے سے الزامات مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔ راجر فیڈرر نے 3 گھنٹے اور 38 منٹ کی جدوجہد کے بعد ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل انہوں نے آخری گرینڈ سلم ومبلڈن 2012 میں جیتا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :راجرفیڈررنے پھر ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا
واضح رہے کہ بی بی سی ریڈیو کے کمنٹیٹر اور سابق ٹینس پلیئر پیٹ کیش نے فیڈرر کی جانب سے میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے پر تبصرہ کیا تھا کہ یہ ایسی دھوکہ دہی ہے جو قانوناً جائز ہے لیکن یہ درست نہیں ہے۔