پی سی بی امتیاز احمد کے نام سے ’’اسپرٹ آف کرکٹ ٹرافی‘‘ کا اجراء کریگا

چیئرمین پی سی بی ہر سال فاتحین کو ٹرافی اور 5 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی ہر سال فاتحین کو ٹرافی اور 5 لاکھ روپے انعام دیں گے ۔ فوٹو: فائل

SUKKUR/HYDERABAD/KARACHI:
پی سی بی نے لیجنڈ کرکٹر امتیاز احمد کے نام سے امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ ٹرافی کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے لیجنڈ کرکٹر کی پاکستان کرکٹ کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ ٹرافی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کھیل کی روح کو متاثر کرنے والی ٹیم، پلیئر اور آفیشل کو سالانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔ ٹرافی کے سالانہ ونر کا فیصلہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر پروفیسر اعجاز فاروقی کی سربراہی میں کمیٹی کرے گی، کمیٹی میں معروف امپائر احسن رضا اور ریفری محمد انیس بھی شامل ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی ہر سال فاتحین کو ٹرافی اور 5 لاکھ روپے انعام دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :امتیاز احمد انتقال کر گئے


واضح رہے کہ پاکستان کے عمر رسیدہ ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر امتیاز احمد گزشتہ سال 31 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے، وہ عبدالحفیظ کاردار کی قیادت میں تشکیل پانے والی پہلی قومی ٹیم کے رکن تھے اور ایک جارح مزاج بیٹسمین کے طور پر مشہور تھے۔

 

 
Load Next Story