ٹیکس دہندگان کی فہرست اور مشرف کے گوشوارے طلب
قائمہ کمیٹی کا اجلاس، ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس نادہندگان کو فوری طور پر نوٹس جاری کرکے کمیٹی کو ایک ہفتہ میں ٹیکس دہندگان کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت کی کمیٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بھی طب کر لیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کے سامنے پرال کا کمپیوٹر نظام ناکام ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پرویز مشرف کے ٹیکس ریٹرنز دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے ، چیئر مین ایف بی آر نے کمیٹی کو بیایا کہ اراکین پارلیمنٹ کے ٹیکس گوشواروں کے افشاء ہونے کے معاملہ کی فرانزک انکوائری کروا رہے ہیں جو 10 جنوری تک مکمل ہوگی اس بارے میں ڈیٹا الیکشن کمیشن سے چوری کیا گیا ۔اراکین کمیٹی نے پارلیمنٹ کی قرارداد میں امریکہ کو پاکستان کے راستے افغانستان اسلحہ لے جانے کی منظوری نہ دینے کے باوجود اسلحہ افغانستان لے جانے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل گوندل کی زیر صدارت بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں رکن کمیٹی حامد یار حراج نے ایف بی آر سے اراکین پارلیمنٹ کے ٹیکس ریٹرن کی لیکج کا معاملہ اٹھایا جس پر ایف بی آر کے ممبر ایڈمن نے بتایا کہ یہ ڈیٹا لیک ہونے کا محور میں الیکشن کمیشن ہے ۔ڈیٹا چوری کے معالے کی فرانزک انکوائری کرائی جارہی ہے 'جس کی رپورٹ 10 جنوری کو آئے گی 'یہ ڈیٹا کی چوری کا معاملہ ہے ۔