افغان قیدی نے ملاقات کیلیے آنیوالی بیوی کو شک کی بنا پرقتل کر دیا
دین محمدکو 2سال قبل ساس ،بہنوئی اور سالی کو قتل کرنے پر 20سال قید ہوئی تھی
افغان قیدی نے ملاقات کیلیے آنیوالی اپنی بیوی کو شک کی بنا پر قتل کر دیا۔
قیدی کا الزام تھا کہ اس کی بیوی ا س سے بے وفائی کر رہی ہے اور اسے قید کی سزا سنائے جانے کے بعد دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ افغانستان کے شمالی صوبے سمنگگان میں دین محمد نامی افغان قیدی کو 2سال قبل اپنی ساس ،بہنوئی اور سالی کو قتل کرنے کے جرم میں 20سال قید کی سزا ہوئی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دین محمد کی بیوی اپنے شوہر سے ملنے صوبائی دارالحکومت ایکب کی جیل گئی تھی تاہم جیل میں واقع ایک چھوٹے نجی کمر ے میں اسکی لاش ملی ہے۔ سمنگان پولیس چیف اکرام نیک زادنے بتایا کہ خاتون کے قتل کا ذمے دار اس کا شوہر ہی ہے۔ دوران تفتیش ملزم کی ماں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اس کا بیٹا اپنی بیوی پر شک کرتا تھا اور اسی شک کی بنا پر اس نے اپنی کو قتل کر دیا ہے۔