ایک بار ویٹر نے بیٹنگ کے حوالے سے نادر مشورہ دیا جو بہت کام آیا ٹنڈولکر

ویٹرکی نشاندہی پر اپنے آرم گارڈ کا ڈیزائن تبدیل کیا اور زیادہ آسانی کے ساتھ بیٹ کو حرکت دینے لگا،ٹنڈولکر

ویٹرکی نشاندہی پر اپنے آرم گارڈ کا ڈیزائن تبدیل کیا اور زیادہ آسانی کے ساتھ بیٹ کو حرکت دینے لگا،ٹنڈولکر ۔ فوٹو:فائل

سچن ٹنڈولکر نے انکشاف کیاکہ ایک بارویٹر نے بیٹنگ کے حوالے سے نادر مشورہ دیا جو ان کے بہت کام آیا تھا۔

بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکرکا شمار دنیا کے ماسٹر بیٹسمینوں میں ہوتا ہے، ان کی تکنیک پر کبھی بھی کسی نے انگلی نہیں اٹھائی مگر چنئی کے ایک ویٹر نے ایک بڑی خامی کی جانب سے توجہ دلاکر انھیں حیران کردیا۔ سچن ٹنڈولکر نے کہاکہ اگر آپ کھلے ذہن کے مالک ہیں تو پھربہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :سچن ٹنڈولکر ویرات کوہلی سے بڑے کرکٹر قرار

ایک بار چنئی میں ایک ویٹر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں ایک بات کہوں، میری اجازت پر وہ کہنے لگا کہ آپ کا آرم گارڈ درست نہیں جس کی وجہ سے اپنے بیٹ کو آسانی سے لہرا نہیں پاتے، اس کو تبدیل کریں، یہ حقیقت ہے کہ مجھے اس آرم گارڈ کی وجہ سے بے آرامی ہوتی تھی لیکن کبھی میرے ذہن میں اسے تبدیل کرنے کی بات نہیں آئی، مگر اس ویٹر کی نشاندہی پر میں نے اپنے آرم گارڈ کا ڈیزائن تبدیل کیا اور زیادہ آسانی کے ساتھ بیٹ کو حرکت دینے لگا۔
Load Next Story