رحمان ملک کا دورہ لندن الطاف حسین کا لانگ مارچ سے الگ ہونے سے انکار
طاہرالقادری سے بات کریں،بدگمانی نہیںہونی چاہیے،انتخابات کے التوااورحکومت سے علیحدگی کی افواہیںبے بنیادہیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے14جنوری کولانگ مارچ سے الگ ہونے سے انکار کردیا اور لندن میں ملاقات کے لیے آنے والے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کواتنخابی اصلاحات کے سلسلے میں ڈاکٹرطاہرالقادری سے رابطے کامشورہ دیاہے۔
الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت سے علیحدگی، انتخابات کے التوااورجمہوریت کوڈی ریل کرنے سے متعلق افواہیں بے بنیاداورگمراہ کن ہیں۔بدھ کووفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے لندن جاکر ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے ملاقات کی اور14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست کی جس پرالطاف حسین نے رحمٰن ملک کومشورہ دیاکہ بہترہے کہ پیپلزپارٹی کااعلیٰ سطح کا وفدڈاکٹرپروفیسرطاہرالقادری سے ملاقات کرکے براہ راست تفصیلات معلوم کریں کہ ان کے تحفظات کیاہیں اوروہ کس قسم کی اصلاحات چاہتے ہیں۔
الطاف حسین نے کہاکہ جولوگ اس قسم کی افواہیں پھیلارہے ہیں کہ ایم کیوایم حکومت سے علیحدہ ہوگئی یاایم کیوایم ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی چھتری تلے الیکشن کوملتوی کرانا چاہتی ہے یاانتخابات آگے بڑھاناچاہتی ہے یا جمہوریت کے جاری سفرکوڈی ریل کرنا چاہتی ہے وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں،اس قسم کی افواہوںکی ڈاکٹرطاہرالقادری اور میںخودباربارسختی سے تردیدکرچکے ہیں۔الطاف حسین نے رحمٰن ملک سے کہاکہ بات انتخابی اصلاحات کی ہے جس کی تفصیلات آپ خودڈاکٹرطاہر القادری سے حاصل کرلیں، مختلف جماعتوںکے منشورمیں مشترکہ اورملتے جلتے نکات ہوتے ہیں جس کے باعث ان جماعتوںکے درمیان آپس میں ذہنی ہم آہنگی ہوجاتی ہے لہذامشترکہ منشوراورذہنی ہم آہنگی رکھنے والی جماعتوں کی قربت پربدگمانی پیدانہیں ہونی چاہیے۔
الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز جناح گراونڈ عزیزآباد میں منعقدہ جلسہ سفرانقلاب پاکستان میں ڈاکٹر طاہرالقادری اورمیں نے پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی،مذہبی ودینی جماعتوںکودعوت دی ہے کہ پاکستان کی بقاوسلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلیے وہ بھی اس سفر انقلاب میں شرکت کریں۔اس موقع پررحمٰن ملک نے منگل کوکراچی میں ایم کیو ایم کے جلسہ عام کے موقع پربم دھماکے کی شدید مذمت کی اوردھماکے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پرتعزیت کااظہار کیا،شہدا کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی اورزخمی کارکنان کی جلدصحتیابی کی دعا کی۔رحمٰن ملک نے الطاف حسین کویقین دلایاکہ حملے میں ملوث دہشت گردضرور پکڑے جائیںگے۔
دریں اثناء پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے الطاف حسین کوفون کرکے عائشہ منزل پرہونے والے بم دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیااور اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاک جودہشتگرداسلام کے نام پر معصوم وبے گناہ انسانوں کاخون بہا رہے ہیں وہ انسانیت کے قاتل ہیں جو لوگ کہتے ہیں کہ کراچی کے حالات کی خرابی کی ذمے دار ایم کیوایم ہے وہ بتائیں کہ دہشتگرد ی کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کوکون قتل کررہاہے؟۔الطاف حسین نے حافظ طاہراشرفی کاشکریہ ادا کیااوردعاکی کہ اللہ پاکستان کودہشتگردی کی عفریت سے نجات دلائے اور پاکستان کو امن واستحکام عطاکرے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفیٰ عزیزآبادی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ الطاف حسین اوررحمٰن ملک کی ملاقات میں سردمہری کے ماحول کی خبروںمیںکوئی صداقت نہیں،ملاقات اچھے اورخوشگوارماحول میں ہوئی،بات چیت مثبت اورتعمیری ہوئی ہے ۔ بیان میں کہاگیاکہ ایم کیوایم حکومت کی اتحادی ہے اوروہ کسی بھی صورت میں الیکشن کاالتوایا جمہوری نظام کوڈی ریل نہیں کرنا چاہتی۔