ٹرمپ نے امریکا کو ہی نہیں ملکہ برطانیہ کو بھی مشکل میں ڈال دیا

ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلوں اور اس پر احتجاج کے بعد ملکہ برطانیہ انہیں سرکاری دورے کی دعوت دینے پر شدید پریشان ہیں۔

ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلوں اور اس پر احتجاج کے بعد ملکہ برطانیہ انہیں سرکاری دورے کی دعوت دینے پر شدید پریشان ہیں۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں سے نہ صرف امریکا کو مشکل میں ڈال دیا بلکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے لئے بھی مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 اسلامی ممالک کے پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کے فیصلے کے بعد اسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے خلاف نہ صرف امریکا بلکہ برطانیہ میں بھی احتجاج زور پکڑتا جارہا ہے۔ امریکی صدر کے خلاف لندن میں ہونے والے عوامی احتجاج نے ملکہ برطانیہ کو اس مشکل میں ڈال دیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سرکاری دورے کی دعوت عوامی احتجاج کے دوران کس طرح دیں۔


برطانوی وزارت خارجہ کے ایک انتہائی ذمہ دار افسر پیٹر رکٹس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں امریکی صدر کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد کو منسوخ کیا جائے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو سرکاری دعوت پر مدعو کرنا ملکہ برطانیہ کے لئے بھی خاصہ مشکل ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر کا دورہ برطانیہ ملتوی کرنے کے لئے 16 لاکھ برطانوی شہریوں نے آن لائن پٹیشن پر دستخظ کردیئے جس کے بعد پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے متوقع دورہ برطانیہ کے حوالے سے 20 فروری کو ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔
Load Next Story