جسٹس عظمت سعید کی علالت پاناما کیس کی سماعت پیرتک ملتوی

ڈاکٹروں کی اجازت پر جسٹس عظمت سعید عدالتی امور کی انجام دہی کریں گے

ڈاکٹروں کی جانب سے جسٹس عظمت سعید کو ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے جسٹس عظمت سعید کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس اعجاز افضل اورجسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے پاناما کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پرہی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں اوراب جسٹس عظمت صحت یاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی اجازت پر جسٹس عظمت سعید عدالتی امور کی انجام دہی کریں گے اور کیس کی سماعت ان کے عدالت آنے کی صورت میں ہی ہوگی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کی انجیوپلاسٹی

واضح رہے کی جسٹس عظمت سعید کو گزشتہ روز دل میں تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

Load Next Story