مصر معروف سیاسی طنز نگار باسم یوسف کیخلاف تحقیقات کا آغاز

میڈیا رپورٹ کے مطابق باسم پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ٹی وی شو میں صدر محمد مرسی کا تمسخر اڑایا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق باسم پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ٹی وی شو میں صدر محمد مرسی کا تمسخر اڑایا ہے فوٹو: فائل

مصر کے پراسیکیوٹر نے ملک کے ایک معروف سیاسی طنز نگار باسم یوسف کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق باسم پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ٹی وی شو میں صدر محمد مرسی کا تمسخر اڑایا ہے اور عوام کی نظروں میں ان کی قدر کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ باسم پیشے کے اعتبارسے ڈاکٹر ہیں اور سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف احتجاجی تحریک میں بھر پور شریک رہے ۔
Load Next Story