خسرہ کاپھیلاو روکنے کیلیے اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ

اجلاس میں خسرہ کی صورتحال پرغور،قائم علی شاہ کاموذی مرض کے پھیلائو پر اظہاربرہمی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں خسرہ سے نمٹنے کیلیے اجلاس ہورہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ سندھ میں خسرہ کیخلاف حکومتی اقدامات پرتفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیچوہو ،وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری محمد صدیق میمن ، سیکریٹری صحت آفتاب احمد کھتری ، اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر سریش کمار ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر فیروز میمن ودیگر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ موجودہ منتخب حکومت نے غریب اور نظراندازکیے گئے،عوام کوبہتر تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دی ہے اوراس سلسلے میں کئی پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں۔




خسرہ کاپھیلاؤ نامناسب علاج اور محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرز و اسٹاف کی غیر ذمے داری اور لاپرواہی کانتیجہ ہے جبکہ کوتاہی برتنے والے ڈاکٹروں، افسران و عملے کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی،خسرہ کے مزیدپھیلائوکو روکنے کیلیے فوری اقدامات ککیے جائیں۔اجلاس میں ایم این اے ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہاکہ خسرہ اوراس کے اسباب کو موثر اندازسے کنٹرول کیا جائے۔اجلاس میں خسرہ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اوربتایاگیاکہ صوبائی وزیر صحت،سیکریٹری صحت ، ڈی جی صحت اورمحکمہ صحت کے دیگرافسران ذاتی طور پرصورتحال کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع میں شعور بیدارکرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
Load Next Story