طاہر القادری کی کوششیں بری بات نہیںموقع دیا جائےسلیم سیف
اس وقت میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے نہ ہی عدالتوں کے احکامات مانے جارہے ہیں
مسلم لیگ ہم خیال کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سلیم سیف اﷲ نے کہا ہے کہ طاہر القادری اگر تبدیلی کیلیے کوششیں کرتے ہیں تو کوئی بری بات نہیں ہے۔
اس وقت ملک میں آئین وقانون کی کونسی بالادستی ہے، عدالتوں کے احکامات تک نہیں مانے جاتے بلوچستان کیلیے ہم نے اپنے دور میں بہت سے کام کیے جن کے ثمرات آنے والے تھے کہ نواب اکبر بگٹی کو شہید کردیا گیا ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے روزنامہ 'سینچری ایکسپریس' کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا، انھوں نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ طاہر القادری بیرونی ایجنڈے پر آئے ہیں میں ان سے اتفاق نہیں کرتا جمہوریت کے استحکام اور تبدیلی کیلیے انھیں پورا موقع ملنا چاہیے، انھوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔
وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی کے بھائی نوابزادہ امین رئیسانی کو اومان میں سفیر بنایا جو اب تک ہیں، احمد بخش لہڑی کو گوادر پورٹ کا ڈائریکٹر جنرل لگایا کوئٹہ میں طیاروں کی نائٹ لینڈنگ سروس شروع کرائی گوادر میں وفاقی کابینہ کے اجلاس منعقد کئے اس کے علاوہ اور بہت سے کام کرائے جن کے ثمرات آنے والے ہی تھے کہ ایک جنرل نے بزرگ سیاستدان نواب محمد اکبربگٹی کو شہید کرادیا، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو بہت زیادہ پیسہ دیامیری بلوچستان کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا محاسبہ کریں کہ یہ سب کچھ کس کی جیب میں چلاگیا۔