گیلانی کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست اعتراض لگا کرواپس

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے8اعتراض لگائے، درخواست بذریعہ ڈاک بھیجی گئی تھی

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے8اعتراض لگائے، درخواست بذریعہ ڈاک بھیجی گئی تھی فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلیت کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی ہے ۔

نظر ثانی درخواست سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ذاتی حیثیت میں بذریعہ ڈاک سپریم کورٹ کو ارسال کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے8اعتراضات کے ساتھ درخواست واپس کر دی۔درخواست میںکہا گیا ہے کہ بحیثیت وزیر اعظم ان کے سرکاری امورکو آئین کا تحفظ حاصل تھا، سوئس حکام کو خط کے معاملے پر انھوں نے وزارت قانون کی سمری کے مطابق عمل کیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے نااہلیت کے فیصلے میں ان کی سرکاری حیثیت کو مدنظر نہیں رکھا۔




دریں اثناء اے این ایف نے ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی ضمانتوںکے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایفی ڈرین کا کوٹہ غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے میں دونوں ملزمان کا اہم کردار ہے اور ثبوت بھی موجود ہیں ۔
Load Next Story