بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

203 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم 16.3 اوورز میں 127 رنز پر آؤٹ ہو گئی

203 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم 16.3 اوورز میں 127 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ فوٹو اے ایف پی

بھارت نے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ کو باآسانی 75 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔



بھارت کی جانب سے دیئے گئے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 16.3 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جوئے روٹ 42، کپتان ایون مورگن 40 اور جیسن روئے 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے اور ایک بغیر رن بنائے ناٹ آؤٹ رہا۔ انگلینڈ کی آخری 8 وکٹیں صرف 8 رنز کے دوران گریں، چاہل نے 6 اور بمرا نے 3 وکٹیں لیں۔


قبل ازیں میزبان سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 202 رنز بنائے، سریش رائنا 63 اور مہندرا سنگھ دھونی 53 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
Load Next Story