چارسدہ 3 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی انتظامات میں شروع

لیڈی ہیلتھ وررکرز اور خواتین رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

لیڈی ہیلتھ وررکرز اور خواتین رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، فوٹو: فائل

لاہور:
3 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی انتظامات میں شروع کر دی گئی ، لیڈی ہیلتھ وررکرز اور خواتین رضاکاروں نے مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔


چارسدہ کی یونین کونسلز اتمانزئی، ڈھیری زرداد، نستہ، ایم سی ٹو اور ایم سی فور میں پولیو مہم چلائی جا رہی ہے، ٹیچرز اور مرد رضاکار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں لیکن لیڈی ہیلتھ ورکرز اور خواتین رضاکار انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لے رہیں۔

پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی تعینات ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت چارسدہ میں موٹرسائیکل اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
Load Next Story