سیشن جج لاہور کا ما تحت عدالتوں کو اردو میں فیصلہ جاری کرنے کا حکم

تمام سائلین کو فیصلوں کی تفصیلی کاپی اردو میں بھی فراہم کی جائے، سیشن جج کا ماتحت عدالتوں کو حکم

فیصلے اردو میں تحریر کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیشن جج لاہور نے ماتحت عدالتوں کو اردو میں میں فیصلہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن جج لاہور عامر نذیر نے ماتحت عدالتوں کو اردو میں فیصلہ جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو گا اس کی اردو میں ایک کاپی سائل سمیت تمام فریقین کو فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عدالتی فیصلوں کی ایک کاپی اردو میں جاری کی جاتی تھی لیکن اب اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اردو کو بطور دفتری زبان فوری رائج کرنے کا حکم


پہلے سائلین کو اردو میں فراہم کی جانے والی کاپی میں تفصیلی فیصلہ درج نہیں ہوتا تھا لیکن اب تمام سائلین کو تفصیلی فیصلوں کی ایک کاپی اردو میں بھی فراہم کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں اردو زبان رائج کرنے کا حکم

واضح رہے کہ چند ماہ قبل سپریم کورٹ کی جانب سے اردو کو دفتری زبان کے طور پر استعمال کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر رفتہ رفتہ عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story