بھارت میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک
پولیس وین زیرتربیت اہلکاروں کو لے جارہی تھی کہ راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، پولیس
بھارتی ریاست اڑیسہ میں ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع کوراپوٹ میں پولیس وین ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکارہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق وین میں زیرتربیت اہلکار سوار تھے کہ راستے میں ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ وین قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جاگری۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کا حملہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک
واضح رہے ک بھارت کی کئی دیگر ریاستوں کے علاوہ بہار میں بھی ماؤ نواز علیحدگی پسند بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کی کارروائیوں میں پولیس سمیت دیگرسرکاری اہلکاروں کی ہلاکت معمول کی بات ہے۔