اسلام آباد انتظامیہ کا ریڈ زون میں لانگ مارچ کی اجازت دینے سے انکار
طاہر القادری سیکٹر ایف نائن میں واقع فاطمہ جناح پارک میں لانگ مارچ کےشرکاء کو لے جائیں،انتظامیہ
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ڈاکٹرطاہر القادری کو ریڈ زون میں لانگ مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ۔
اسلام آباد انتظامیہ کے ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری نے 14 جنوری کو لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ لانگ مارچ کےشرکا کو ریڈ زون میں ڈی چوک تک جانے کی اجازت دی جائے۔
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے طاہر القادری کو ڈی چوک جانے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ وہ سیکٹر ایف نائن میں واقع فاطمہ جناح پارک میں لانگ مارچ کےشرکاکو لے جائیں مگر طاہر القادری نے پیش کش مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریڈ زون میں پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک تک جائیں گے۔