وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے لیے نئی اسکیموں کی منظوری دے دی
جنوبی پنجاب كی ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں روپے كے مزید فنڈز فراہم كرنے كا فیصلہ كیا ہے، شہبازشریف
KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے لیے متعدد نئی اسکیموں کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف كی زیر صدارت اعلیٰ سطح كا اجلاس ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016:17 كے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت كا جائزہ لیا گیا اور پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کے لیے متعدد نئی اسكیموں كی منظوری دی گئی۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ 550 ارب روپے كے سالانہ ترقیاتی پروگرام كے تحت صوبے بھر میں غریب عوام كے معیار زندگی بلند كرنے كی اسكیموں پر كام جاری ہے، تعلیم، صحت، زراعت اور سماجی شعبے كا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، سماجی شعبوں كی پائیداروں بنیادوں پر مضبوطی اور عوام كو بنیادی سہولتوں كی فراہمی كے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف كیے جارہے ہیں۔
شہبازشریف نے كہا كہ صوبائی حكومت نے جنوبی پنجاب كی ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں روپے كے مزید فنڈز فراہم كرنے كا فیصلہ كیا ہے اور جنوبی پنجاب میں اربوں روپے كے اضافی فنڈز كی فراہمی سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔