تحریک انصاف کو لندن فلیٹس کے مزید دستاویزی ثبوت مل گئے

مریم نوازکے بینیفشل مالک ہونے کے ثبوت جلدعدالت جمع کرادیے جائیں گے

عمران کی قانونی ٹیم سے ملاقات،اگلے ہفتے سماعت کاامکان کم ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس میں مریم نوازکے لندن فلیٹس کا بینیفشل مالک ہونے کے نئے دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایا کہ سپریم کورٹ میں اپنا موقف ثابت کرنے کیلے پاکستان تحریک انصاف کومزید ثبوت ملے ہیں کہ مریم نوازہی لندن فلیٹس کی بینیفشل مالک ہیں ،یہ ثبوت عدالت میں جلد جمع کرادیے جائیں گے۔


شریف فیملی نے عدالت عظمیٰ میں دیے گئے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے اس دعوے کومستردکردیا تھا۔ شریف فیملی نے بعد میں لندن میں واقع فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے مریم نوازکے کردارکی مزیدوضاحت کی اورکہا حسین نواز نے اپنی بہن سے درخواست کی تھی کہ وہ نیلسن اورنیسکول کمپنیوں کے انتظام کے حوالے سے مجاز نمائندہ کے طور پرکام کریں۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کی اورشریف فیملی کے دعووںکوغلط ثابت کرنے کیلیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ عدالت کے اندراورباہر ن لیگ کے کمزوردلائل اورخامیوں کوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا جائے۔

ادھر تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما نے بھی تصدیق کی ہے کہ مریم نوازکولندن فلیٹس کا بینیفشل مالک ثابت کرنے میںمعاون نئی دستاویز مل گئی ہے۔ پاناماکیس کی اگلے ہفتے سے سماعت کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے ایک سینئرافسر نے بتایا کہ اس کاامکان کم ہے تاہم حتمی فیصلہ آج یاکل ہفتے کوکیاجائے گا۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری روسٹر میں پاناماکیس سننے والا بینچ نہیں ہے۔
Load Next Story