بغداد میں کار بم دھماکا 15 افراد ہلاک 30 زخمی
بم دھماکا خودکش تھا اور یہ اس وقت ہوا جب زائرین کربلا سے واپس آرہے تھے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 زائرین ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق کاربم دھماکا بغداد کے جنوب میں واقع ضلع مثیب میں بس اسٹاپ کے قریب ہواجہاں سے زائرین کربلا آتے اور جاتے ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور یہ اس وقت کیا گیا جب زائرین کربلا سے واپس آرہے تھے۔