جاوید میانداد کوبھارتی ویزہ دینے پر اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید

جاوید میانداد 1993 میں ممبئی میں ہوئے دھماکوں میں بھارت کومطلوب داؤد ابراہیم کےسمدھی ہیں

داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ جاوید میانداد کے بیٹےجنید کی شریک حیات ہیں، فوٹو: فائل

جاوید میانداد کوویزہ جاری کرنے پرانتہا پسند ہندو تنظیمیں، اپوزیشن اور حکمران جماعت کانگریس کے کچھ رہنما بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی کے رکن جاوید میانداد کو بھارت میں جاری پاک بھارت سیریز کے 6 جنوری کو ہونے والے آخری میچ کا ویزاجاری کیا گیا ہے لیکن بھارتی حکومت کو ویزہ جاری کرنے پر اس لئے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ جاوید میانداد 1993 میں ممبئی میں ہوئے دھماکوں میں مطلوب داؤد ابراہیم کےسمدھی ہیں، داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ جاوید میانداد کے بیٹےجنید کی شریک حیات ہیں۔

جاوید میانداد کو ویزہ جاری کرنے پر اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کو ویزہ تمام قواعد و ضوابط کی جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا گیا ہے اوران کا نام متنازع افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story