قطر حکومت نے پاناما پر قطری خط سے لاتعلقی ظاہر کردی عمران خان کا دعویٰ

قطری سفیر نے کہا ہےکہ نوازشریف کو بھیجے گئے خط سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، چیرمین پی ٹی آئی

قطری سفیر نے کہا ہےکہ نوازشریف کو بھیجے گئے خط سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، چیرمین پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قطری سفیر نے پاناما کیس میں قطری حکومت کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں قطری خط سے متعلق ایک اور ثبوت سامنے آگیا، قطری سفیرنے پاناما کیس میں قطری حکومت کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قطری خط جھوٹ اور جعلسازی پر مبنی ہے۔




چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قطری سفیر نے کہا کہ خط سے حکومت قطرکا کوئی تعلق نہیں اور یہ نوازشریف کا ذاتی معاملہ ہے جب کہ قطری سفیرکا واضح بیان پاناما کیس میں قطری خط کے جعلی ہونے کو تقویت دیتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس خط کی وجہ سے قطری حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جو نوازشریف کے بزنس پارٹنر کی جانب سے لکھا گیا، جس کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے۔

Load Next Story