بھارت مقبوضہ كشمیر میں خونریزی بند كرے وزیراعظم نوازشریف
کشمیر تنازعے کو حل كیے بغیر خطے میں امن اور خوشحالی كا خواب پورا نہیں ہو سكتا ہے، وزیراعظم کا کشمیر ڈے پر پیغام
وزیراعظم نواز شریف نے بھارت پر زور دیا ہے كہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بند کرے جب کہ انہوں نےایک بار پھر اقوام متحدہ سے اپنے زیر نگرانی شفاف اور منصفانہ استصواب رائے کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یوم یكجہتی كشمیر كے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں كہا كہ پاكستانی عوام ''یوم یكجہتی كشمیر'' منانے میں اپنے كشمیری بھائیوں كے ساتھ شریك ہیں اور بنیادی انسانی حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کے لیے كشمیری عوام كے جائز جدوجہد میں اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت كے عزم كا اعادہ كرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہادر كشمیری عوام كی قربانیوں كو سلیوٹ كرتا ہوں اور جموں و كشمیر سے متعلق پاكستان كے اصولی مؤقف كے اپنے پختہ عزم كا اعادہ كرتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و كشمیر میں خونریزی بند كرے اور اقوم متحدہ كی زیر نگرانی شفاف و منصفانہ استصواب رائے منعقد كرنے كی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے مقبوضہ كشمیر كے بہادر عوام كو حق خود ارادیت دینے سے انكار كررہا ہے جس كا عالمی برادری نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كے متعدد قراردادوں كے ذریعے ان سے وعدہ كیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ كشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق كی خلاف ورزیوں، بھارتی فورسز كی جانب سے بے گناہ كشمیریوں پر مظالم كے خلاف آواز بلند كرے اور جموں و كشمیر كے عوام سے 70 سال قبل كیے گئے وعدوں كو عملی جامہ پہنائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و كشمیر كا تنازعہ تقسیم ہند كا نامكمل ایجنڈا اور اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كا سب سے دیرینہ مسئلہ ہے، پاكستان بھارتی قابض فورسز كی جانب سے مقبوضہ جموں و كشمیر میں وحشیانہ قتل و غارت اور ریاستی دہشت گردی كی مذمت كرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز كی جانب سے پیلٹ گنز كے استعمال سے 150 سے زائد كشمیری بصارت سے محروم ہوچكے ہیں، اس كے علاوہ مقبوضہ كشمیر میں بھارتی فورسز كی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق كی سنگین خلاف ورزیوں كا سلسلہ اب بھی جاری ہے، سینئر حریت رہنماؤں كو گرفتار یا انہیں نظر بند كیا گیا ہے، گزشتہ چند ماہ كے دوران 12 ہزار سے زائد افراد كو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا كشمیر كے بہادر اور غیور عوام نے اپنی جائز جدوجہد کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں تاہم بھارت كے تمام تر مظالم انہیں بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد سے نہیں روك سكے۔ انہوں نے كہا كہ جموں و كشمیر پاكستان اور بھارت كے درمیان بنیادی تنازعہ ہے اس تنازعے كو حل كیے بغیر اس خطے میں امن اور خوشحالی كا خواب پورا نہیں ہو سكتا ہے۔