پاکستان مظلوم کشمیریوں کی ہر طرح کی حمایت جاری رکھے گا صدر مملکت
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرے، ممنون حسین
فیصل آباد:
صدر پاکستان ممنون حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاكستان كی جانب سے مظلوم كشمیریوں كی حق خودارادیت كے بنیادی حق كے لیے جدوجہد آزادی كی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت كے عزم كا اعادہ كیا۔
یوم یكجہتی کشمیر كے حوالے سے جاری قوم كے نام اپنے پیغام میں صدرمملكت نے كہا كہ بھارت نہ صرف تسلسل كے ساتھ گزشتہ 7 دہائیوں سے كشمیریوں كو حق خودارادیت دینے سے انكار كررہا ہے بلكہ وہ مقبوضہ كشمیر میں انسانی حقوق كی خلاف ورزیوں، تشدد اور جبر میں بھی ملوث ہے۔ انہوں نے كہا كہ كشمیر كا تنازعہ برصغیر كی تقسیم كا نامكمل ایجنڈا ہے اور یہ اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كے ایجنڈے پر سب سے پرانا زیر التوا تنازعہ ہے۔
صدر ممنون نے كہا كہ پاكستان عالمی برادری سے مطالبہ كرتا ہے كہ وہ اس معاملے میں اپنے ذمہ داریوں كا ادراك كرے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا كہ وہ مقبوضہ كشمیر میں قابض بھارتی مسلح افواج كی جانب سے حالیہ انسانی حقوق كی سنگین خلاف ورزیوں كی آزادانہ تحقیقات كا مطالبہ كرے اور كشمیر پراقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی قراردادوں پر اپنی ذمہ داریاں پوری كرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی مقبوضہ كشمیر كے مسلمانوں كو بھارتی جبر كے خلاف آزادی كی جدوجہد سے روكنے میں ناكام ہوگئی ہے، مقبوضہ كشمیر كے لوگوں نے موجودہ اندرونی اور تاریخی جدوجہد كے دوران لازوال قربانیاں دی ہیں۔