پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں، سیمینارز اورکانفرنسز کا اہتمام کیا گیا۔

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں، سیمینارز اورکانفرنسز کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مظلوم كشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یكجہتی كشمیر منایا گیا اور اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں كشمیری عوام سے یكجہتی كے اظہار كے لئے سیمینارز، كانفرنسز اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے کونے کونے میں سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ وزارت امور كشمیر اور پارلیمنٹ كی قومی كشمیر كمیٹی كے ممبران کی جانب سے اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر میں مسئلہ كشمیر کے بارے میں پاكستانی موقف پر مبنی یاداشت جمع كرائی گئی جس میں مطالبہ كیا گیا کہ وہ مسئلہ كشمیر كے حل كے لئے 49-1948 كی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد كو یقینی بنائے اور اس مسئلہ كا حتمی فیصلہ كرنے كے لئے اقدامات كئے جائیں۔


دوسری جانب کشمیری بچوں نے آزاد کشمیر کے علاقے کوہالا، ہولاڑ، منگلا اور دیگررابطہ پلوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور بچوں کی جانب سے بھارتی فوج کے بدترین مظالم کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی جب کہ ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹیز كی جانب سے سیمینارز، كانفرنسز اور ریلیو کا انعقاد کیا گیا۔جماعت اسلامی كراچی كے تحت "یوم یكجہتی كشمیر " كے موقع پر جیل چورنگی سے مزار قائد نیو ایم اے جناح روڈ تک "یكجہتی كشمیر ریلی " منعقد کی گئی۔ تحریک آزادی جموں كشمیر كے تحت یكجہتی كشمیر كارواں منعقد ہوا جو حسن اسكوائر سے شاہراہ كشمیر پر اختتام پذیر ہوا جس کی قیادت جماعۃ الدعوۃ كراچی كے ڈاكٹر مزمل اقبال ہاشمی و دیگر رہنماؤں نے کی۔

سنی تحریک اور تحفط ناموس رسالت كونسل كے زیراہتمام جامع كلاتھ سے كراچی پریس كلب تک نكالی ریلی نکالی گئی، ریلی كی قیادت سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری، مفتی انعام المصطفیٰ اور دیگر علمائے كرام نے کی۔
Load Next Story