ماہرہ خان بھی ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کاحصہ بن گئیں

ممبئی میں پریس کانفرنس کاانعقاد ہوا، شاہ رخ اور نوازالدین بھی شریک ہوئے

کنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کے پورا ہونے جیسا تھا، اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ ماہرہ خان آخر کار اپنی بولی وڈ فلم ''رئیس'' کی ٹیم کے ساتھ وڈیو کال کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کے لیے اکھٹی ہوئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان وڈیو کال کے ذریعے فلم ''رئیس'' کی تشہیر کا حصہ بنیں، جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی سطح پر فلم کو ملنے والی کامیابی کے حوالے سے بات کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب ماہرہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ رئیس سے متعلق کسی ایونٹ کا حصہ بنیں۔


پریس کانفرنس میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بیحد ڈر تھا کہ لوگ شاہ رخ خان کے کردار کی تعریف کریں گے اور مجھے کچھ خاص اہمیت نہیں دیں گے، لیکن جب فلم ریلیز ہوئی تو میرا سارا ڈر اس پر ملنے والے ردعمل کے باعث ختم ہوگیا، ۔شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کے پورا ہونے جیسا تھا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ فلم جلد ہی پاکستان میں ریلیز ہونے والی ہے۔ علاوہ ازیں فلم ''رئیس'' کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔

 
Load Next Story