پاناما کیس کی سماعت کرنیوالے جسٹس عظمت سعید اسپتال سے گھر منتقل

جسٹس عظمت سعید کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے

جسٹس عظمت سعید کو ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے: فوٹو : فائل

سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج اور پاناما کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کو دل میں تکلیف کے باعث 31 جنوری کو راولپنڈی کے ادارہ برائے امراض قلب( راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) میں لایا گیا جہاں ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی اور انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹس عظمت سعید کی انجیوپلاسٹی


ڈاکٹرز کے پینل نے جسٹس عظمت سعید کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت تسلی بخش قراردی جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یاب ہونے تک آرام کا مشورہ دیا جب کہ انہیں 10 فروری کو دوبارہ طبی معائنے کے لئے بھی بلایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جسٹس عظمت سعید کی طبیعت ناساز

واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کررہا تھا تاہم ان کی بیماری کے باعث کیس کی سماعت پیر تک معطل کردی گئی تھی۔
Load Next Story