ورلڈبینک میں وزیراعظم کے داماد کا تقرر میرٹ پر کیا گیا حکومت
اقتصادی امور ڈویژن کی سمری پر تعیناتی کی منظوری دی گئی، سپریم کورٹ میں جواب جمع.
حکومت نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد راجا عظیم الحق کی عالمی بنک میں تقرری کے بارے میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علیزئی نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ راجا عظیم الحق کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بنک تقرر قانون اور میرٹ کے مطابق ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی سمری پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کی سفارش کا جائزہ لیا اور 4 افراد میں سے عظیم الحق کے نام کی منظوری دی گئی جبکہ عظیم الحق نے عہدے کا باقاعدہ چارج بھی سنبھال لیا ہے۔