’’رئیس‘‘ کی نمائش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا چیئرمین سنسر بورڈ

سندھ اور پنجاب کے سنسر بورڈز سے یو سرٹیفکیٹ جاری، سینٹرل سنسر بورڈ کے حکم کا انتظار

فلم کی پاکستان میں نمائش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پیر کو ہوگا۔ فوٹو: نیٹ

بالی ووڈ میں ماہرہ خان کی سب سے پہلی فلم رئیس کی پاکستان میں نمائش روک دی گئی ہے۔


بھارتی فلم رئیس کی پاکستان میں اگلے دو روزمیں نمائش متوقع تھی۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔ اگرچہ اس فلم کو سندھ اور پنجاب کے سنسربورڈز نے یو سرٹیفکیٹ جاری کردیے تھے تاہم ابھی تک سینٹرل سنسر بورڈ نے اس فلم کی نمائش کے لیے سنسر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ہے۔

چیئرمین سنسر بورڈ نے بتایا کہ بورڈ کی جانب سے فلم رئیس کی اسکریننگ ہوگئی ہے تاہم اس فلم کی پاکستان میں نمائش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پیر کو ہوگا جب کہ سنسر بورڈ میں موجود ارکان کا کہنا ہے کہ اس فلم سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے بورڈ کو تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے۔
Load Next Story