توقیرصادق کرپشن کیساہم ملزم کمال بجارانی ملک سے فرار

میربجارانی توقیرصادق کرپشن کااہم ملزم ہے،نام گزشتہ ماہ ہی ای سی ایل میں ڈالا گیاتھا

ملزم7جولائی2012کواسلام آبادایئرپورٹ سے پروازنمبرای کے616سے بیرون ملک فرارہوا فوٹو: فائل

اوگراکے سابق چیئرمین توقیر صادق کرپشن اسکینڈل کے اہم ملزم اورسابق ممبراوگرا میر کمال فریدبجارانی بھی بیرون ملک فرارہوگیا ہے۔

وہ 7 جولائی 2012کواسلام آباد ائیر پورٹ سے پرواز نمبرای کے 616کے ذریعے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم کانام ای اسی ایل میں دسمبر 2012میں ڈالاگیا۔




اسلام آبادکے سیکٹرایف 10اوربلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ملزم کی رہائش گاہوں پرگرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے تاہم وہ نہ ملا جس کے بعد اس کاسفری ریکارڈچیک کرایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ ملک سے فرارہوگیاہے،اس اسکینڈل میں توقیرصادق اوراس کے پی ایس سمیت6افرادکے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story