ن لیگ نے مذاکرات نگراں وزیراعظم کے چنائوسے مشروط کردیے

لیگی رہنمائوں کااس بات پربھی اتفاق تھاکہ صرف بروقت انتخابات ہی ملک کودرست سمت میں لے جاسکتے ہیں۔

لیگی رہنمائوں کااس بات پربھی اتفاق تھاکہ صرف بروقت انتخابات ہی ملک کودرست سمت میں لے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ(ن)نے حکومت سے مذاکراتی عمل کونئے انتخابات کے اعلان اورنگراںوزیر اعظم کے چنائوسے مشروط کردیاہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف اوردیگرسینئرپارٹی رہنمااس بات پر متفق تھے کہ حکومت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات خفیہ نہیں بلکہ اعلانیہ اورپارلیمنٹ کی سطح پر ہوںگے ،لیگی رہنمائوں کااس بات پربھی اتفاق تھاکہ صرف بروقت انتخابات ہی ملک کودرست سمت میں لے جاسکتے ہیں۔

سینٹر پرویز رشید نے اس حوالے سے کہاکہ ان کی جماعت کی کوشش ہے کہ سیاسی سطح پر پیپلزپارٹی کواپنی پوزیشن واضح کرنے پرمجبور کیاجائے کیونکہ اس کے اتحادی اب مخصوص ایجنڈے پر جمہوری عمل پراثراندازہونے کی کوشش کررہے ہیں،ہر6یا7سال کے بعد اپنی ٹوپی اورسیاست بدلنے والوں کانہ توملک میں کوئی مستقبل ہے اورنہ ہی ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story