بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم نے بہت بڑا معرکہ ماراتوصیف
دونوں ٹیموں میں ناصر جمشید کا فرق تھا ،پی سی بی نے ٹیم بھیج کر بہت اچھا کیا ،اظہرزیدی
سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح بہت تاریخی فتح ہے۔
پاکستانی ٹیم نے بہت بڑا معرکہ مارا ہے پاکستان نے ٹورکے شروع سے ہی بھارت کو پریشر میں رکھا جس کی وجہ سے ٹیم کو فتح ملی ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ''میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے میچز میں پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے اور جب کوئی بھی ٹیم پریشر میں آجائے تو پھر وہ پریشر جاتا نہیں ۔دھونی پر تنقید کی جارہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ پھر بھی ایک اچھا کپتان ہے اور اس نے ٹیم کے لئے اچھی اننگز کھیلی ہیں،کھلاڑیوں پر اچھا برادورآتارہتا ہے۔
سابق مینجر پی سی بی اظہر زیدی نے کہاکہ پی سی بی نے بھارت ٹیم بھیج کر بہت اچھا کیا ٹیم کی روانگی سے پہلے بہت سے ایکپسرٹس کہہ رہے تھے کہ اب بھارت کی باری ہے ان کو پاکستان آنا چاہیے۔ بھارت میں میچ کھیلنا آسان نہیں ہوتا ان کے کسی بھی گرائونڈ میں سترسے اسی ہزارلوگ موجود ہوتے ہیں اور جب وہ ہاررہے ہوتے ہیں تو گرائونڈ ایسے خالی ہوتاہے کہ جیسے کبھی کوئی یہاں تھا ہی نہیں ۔دونوں ٹیموں میں ناصر جمشید کا فرق تھا ۔
بھارتی صحافی دھنیش چوپڑا نے کہاکہ دھونی کی لیڈرشپ پر بہت سے سوالیہ نشان لگ گئے ہیں، آج کی اننگ میں لگ رہا تھا کہ جیسے وہ لمبا کھیل کر ناٹ آئوٹ باہر آجائیں ۔بھارتی شکست کی بڑی وجہ تیاری کا نہ ہونا تھا۔ عرفان اور جنید خان بھارتی ٹیم کے لیے بالکل نیا تجربہ تھے۔ اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ ٹور شروع ہونے سے کئی ماہ قبل ہی تیاری شروع ہوجاتی تھی لیکن اس مرتبہ ایسا بالکل دیکھنے میں نہیں آیا ۔بھارتی ٹیم لمبے عرصے سے مسلسل ہاررہی ہے اس لئے میڈیا پر تنقید ہونا لازمی سی بات ہے ۔گوتم گھمبیر دھونی کا اچھا متبادل ہوسکتا ہے۔