شاہ رخ خان کی زندگی کی چند دلچسپ باتیں

ہر وقت کنگھی کیے بنوے سنورے بال پسند نہیں، بھارتی سپر اسٹار

ہر وقت کنگھی کیے بنوے سنورے بال پسند نہیں، بھارتی سپر اسٹار، فوٹو؛ فائل

ABBOTTABAD:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق چند دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر وقت کنگھی کیے بنے سنورے بال پسند نہیں۔


بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہیں ڈریس پینٹ پہننا بالکل پسند نہیں اسی لیے فلموں بحالت مجبوری شوٹنگ کے لیے ڈریس پینٹ پہنتے ہیں اور ہدایتکار کی جانب سے سین پورا ہوجانے کی آواز پر فوراً پینٹ تبدیل کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف جینزپہننا اچھا لگتا ہے جب کہ بال ہر وقت کنگھی کیے ہوئے بنے سنورے بھی پسند نہیں ہیں لہٰذا اپنے بال خود ہی خراب کردیتا ہوں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ''رئیس'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جب کہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔
Load Next Story