’’علم کا شوق‘‘ ماں بیٹی کے ساتھ پانچویں کے امتحانات میں شریک

شادی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکی، خاوند سے خواہش کا اظہارکیا تو اجازت مل گئی

بیٹی کی کلاس فیلو ہونے پر خوشی ہے، ماؤںکا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے، غلام فاطمہ کی گفتگو. فوٹو ایکسپریس نیوز

گورنمنٹ ہائی اسکول واں بھچراں میں غلام فاطمہ زوجہ محمد اکرم گھنجیرہ رول نمبر 114 اور بیٹی مقدس فاطمہ رول نمبر 142 ایک ہی اسکول میں امتحان دے رہی ہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پکہ گھنجیرہ کی رہائشی غلام فاطمہ نے کہا کہ شادی کی وجہ سے میں اپنی تعلیم کی خواہش پوری نہیں کر سکی، میرا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں اس لیے میں نے محسوس کیا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے خواتین کو بہت سارے مسائل پیش آتے ہیں۔


غلام فاطمہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد تعلیم کا سوچا، شوہر نے بخوشی اجازت دیدی، 5 ویں کلاس کا امتحان دیتے ہوئے مجھے شرمندگی کے بجائے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اپنی ہی بیٹی کی کلاس فیلو بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلیے ماؤں کا پڑھا لکھا ہونا ازحد ضروری ہے۔

Load Next Story