لاہور میں رِنگ روڈ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی
دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان سی ٹی ڈی
LONDON:
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد قاری احمد اور اسرار شفیق لاہور میں کالعدم تنظیم کے لیے کام کررہے تھے اور حساس ادارے کے اعلیٰ افسر کونشانہ بنانے سمیت حساس تنصیبات پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گرد حملے کے بعد شام فرار ہونے کا منصوبہ بھی بناچکے تھے جب کہ ان کے قبضے سے آئی ای ڈیز، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔