برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا پی آئی اے طیارہ کلیئر قرار
سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان ایئرلائن کے طیارے پی کے 757 کو ٹائیفون جیٹ طیاروں نے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
لاہور:
برطانیہ کے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیاروں کو سیکیورٹی فورسز نے کلئیر قرار دے دیا جس کے بعد مسافروں کو بسوں کے ذریعے ہیتھرو ایئرپورٹ روانہ کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان ایئرلائن کے طیارے پی کے 757 کو ٹائیفون جیٹ طیاروں نے اسٹینسڈ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارلیا گیا تھا جہاں سرچنگ کے عمل کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا اور 4 گھنٹے کی تفتیش کے بعد طیارے کو کلئیر قرار دیتے ہوئے مسافروں کو بسوں کے ذریعے ہیتھرو ایئرپورٹ منتقل کردیا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو ایک نامعلوم کال کے ذریعے لاہور سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لئے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملی جس کے بعد اسے ہیتھرو ایئرپورٹ کے بجائے اسٹینسڈ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
ایکسز پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں مسافروں کی جانب سے ہلڑ بازی کرنے پر اسے اسٹینسڈ ایئرپورٹ پر اتارا گیا تاہم طیارے کو ہائی جیک کرنے یا دہشت گردی جیسی کوئی بات نہیں تاہم ایک 50 سالہ مسافر کو حراست میں لیتے ہوئے اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی فضائی حدود کے دفاع کی ذمہ داری ٹائفون جیٹ طیارے کے پائلٹوں کی ہے جو 24 گھنٹے الرٹ رہتے ہیں جب کہ اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے طے شدہ ایئرپورٹ ہے جہاں جہاز میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملنے پر اسے اتاراجاتا ہے۔