شاہ زیب قتل کیس تفتیش درخشاں پولیس سے بوٹ بیسن پولیس کو منتقل

پولیس نے 11 روز میں ملزم شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپور کی گرفتاری کے لئے 20 سے زائد مقدمات پر چھاپے مارے.

پولیس نے 11 روز میں ملزم شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپور کی گرفتاری کے لئے 20 سے زائد مقدمات پر چھاپے مارے. فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس کی تفتیش درخشاں پولیس سے بوٹ بیسن پولیس کو منتقل کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق تفتیش آئی جی سندھ کی ہدایت پر بوٹ بیسن پولیس کے انچارج انویسٹی گیشن محمد مبین کو دے دی گئی ہے، کیس کی تفتیش پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفر کی گئی۔


پولیس نے 11 روز میں ملزم شاہ رخ جتوئی اورسراج تالپور کی گرفتاری کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں 20 سے زائد مقدمات پر چھاپے مارے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی تفتیش آگے بڑھی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story