افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے کیلئے ویزہ لازمی قرار
پاکستان آنے کے خواہشمند افغان شہری کو بتانا ہوگا کہ وہ کس مقصد کیلئے جارہا ہے جب کہ انہیں قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگی
وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے کے لئے ویزہ لازمی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اب افغان شہریوں کو پاکستان میں داخلے کے لئے لازمی ویزہ لینا ہوگا جب کہ کابینہ نے افغان شہریوں کی پاکستان میں داخلے کے لئے پرمٹ اور پرچی کا نظام بھی ختم کردیا۔
ذرائع کے مطابق یومیہ 2500 افغان شہری تجارت اور آمد و رفت کی غرض سے پاراچنار، قندھار اور طورخم بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوتے تھے تاہم اب ہر افغانی کو پاکستان میں داخلے کے لئے پہلے ویزہ حاصل کرنا ہوگا اور ان پر دنیا بھر میں لاگو ہونے والے تمام امیگریشن قوانین لاگو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آنے کے خواہشمند افغان شہری کو بتانا ہو گا کہ وہ کس مقصد کے لئے پاکستان جارہے ہیں جب کہ انہیں قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگی۔