گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج خوراک کی قلت کا سامنا

کئی روز سے جاری برف باری کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کئی روز سے گھروں میں محصور ہیں

شگر کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث20 ہزار سے زائد افراد کئی روز سے گھروں میں محصور ہیں۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان میں شدید برفباری اور برفانی تودہ گرنے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ علاقے میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

اسکردو،استور،شگر،غذر سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں جب کہ خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک بھر میں بارش اور برف باری، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

شگر کے بالائی علاقوں برزل ٹاپ، قمری، منی مرگ، کلشی، کالا پانی، میر ملک اور چلم میں 8 سے 10 فٹ تک برف پڑی ہے جس کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کئی روز سے گھروں میں محصور ہیں۔ استور میں بھی شدید برف باری کی وجہ سے عیدگاہ اور گوریکوٹ کی رابطہ سڑک بند اور بولن کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بلاک ہے۔ چلم، گدیے اور ترشینگ کی رابطہ سڑکیں بھی ایک ہفتہ سے مکمل بند ہیں، شگر کے ارندو گاؤں میں گلیشئیرسرکنے لگا ہے جس کے باعث گاؤں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

Load Next Story